اسلام آباد:قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ میڈیاہاؤسزکوبلاسودقرض دیے جائیں تاکہ ملازمین کی تنخواہیں اداہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگرصنعتوں کی طرح اسٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسزکیلئے بھی خصوصی اسکیم دے،حکومت میڈیاکے تمام واجبات فی الفورادا کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے عدم تعاون،پابندیوں کے سبب میڈیا ہاؤسز دیوالیہ پن کے دہانے پر ہیں۔
انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت میڈیاہاؤسزکو بلاسودقرض کی فراہمی میں کردارادا کرے،حکومت کی جانب سے میڈیاانڈسٹری کوسپورٹ کی اشدضرورت ہے۔
18ماہ میں معیشت کے دیگرشعبوں کی طرح میڈیابدترین بحران کاشکارہوچکا ہے،معاشی بدحالی کی وجہ سے میڈیاہاؤسز بندہو رہے ہیں۔
میڈیاہاؤسزکو معاشی مشکلات کے باعث میڈیاورکرزبیروزگارہورہے ہیں،حکومت میڈیاانڈسٹری کیلئے ریلیف پیکج کا فوری اعلان کرے۔
شہبازشریف نے کہا کہ جمہوریت آزادمیڈیاکے بغیرنامکمل ہے، میڈیا کو بچانا جمہوریت،آئین کاتحفظ ہے۔