وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم
عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے، ہم بہت جلد معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو اعلان کیا کہ حکومت اب سبسڈی برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 03 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 جون سے پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے فی لیٹر، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 207.47 روپے فی لیٹر ہو گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ”بھاری” دل کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ دنیا میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

Related Posts