نواز شریف کے پہلے طبی معائنے پر عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کے پہلے طبی معائنے پر آج عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔شہباز شریف
نواز شریف کے پہلے طبی معائنے پر آج عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پہلے طبی معائنے کے موقعے پر عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف آج لندن میں پہلا چیک اپ کرائیں گے، دُعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دلی تمنا ہے کہ نواز شریف جلد از جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں جبکہ ان کے طبی معائنے کے لیے اپوائنٹ منٹ پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہے۔

شہباز شریف نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور لندن میں بسنے والے ہزاروں پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ نواز شریف کو جلد صحتیابی کی دُعا دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور قوم کی دُعاؤں سے نواز شریف لندن پہنچ چکے ہیں اور سفر کے دوران کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کے لندن پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے، نواز شریف خیریت سے پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو سفر کے دوران کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی۔مریم اورنگ زیب

Related Posts