اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کو لالچی قرار دے دیا۔ ن لیگ کے صدر نے کہا کہ نیازی کا جھوٹ لامحدود ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نیازی کے جھوٹ اور من گھڑت پراپیگنڈے کے علاوہ اقتدار کیلئے لالچ کی بھی کوئی حد نہیں۔
وزیر اعظم کہیں نہیں جارہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ قوم عمران خان کی پارلیمان، آئین اور عدالت کیلئے جذبۂ احترام سے واقف ہے۔
There is no limit to Niazi's lies, fabrications & lust for power. The nation knows his “respect” for parliament, constitution & court. Today’s speech is an insult to the sacrifices of our soldiers & praise for Modi's foreign policy is the biggest betrayal of Kashmiris' struggle!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2022