اسلام آباد: صدر ن لیگ و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کردیا ہے جبکہ عالمی طاقتوں سمیت سب ممالک سے احترام کی بنیاد پر تعلقات بنانے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات سے عوام کے معاشی تعلقات وابستہ ہیں۔ عمران نیازی کی حماقتوں نے پاکستان کے مفادات پر ضرب لگائی۔
ہار نہیں مانوں گا، آخر تک لڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان