تحریک عدم اعتماد آئینی حق، نئے وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم اعتماد آئینی حق، نئے وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔شہبازشریف
تحریک عدم اعتماد آئینی حق، نئے وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔شہبازشریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ہمارا آئینی حق ہے جبکہ نئے وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن جماعتوں کی وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر مشاورت جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد لانا حزبِ اختلاف کا آئینی حق ہے۔ یہ آپشن استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کے سینئر سیاستدان عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لارہے ہیں۔ کس نے کہا کہ میں ایک سال کیلئے وزیر اعظم بنوں گا؟ نیا وزیر اعظم کون بنے گا؟ فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے خود پر بنائے گئے کیسز کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نشانہ بنانے کیلئے لوگوں کو لالچ دیا گیا۔ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو تو قبر سے نکال کر تختۂ دار پر لٹکا دیں۔ 

Related Posts