اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہےکہ ملک میں جاری گیس بحران سے عوام بہت پریشان ہیں لیکن موجودہ حکومت کوعوام کی تکلیف کاکوئی احساس نہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا عمران خان کی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے آج اس ملک کوگیس کے بحرا ن کاسامناہے،حکومت کی جانب سے وعدہ کیاگیاتھاکہ گھریلو صارفین کو3 اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن افسوس کہ ان کا یہ وعدہ بھی جھوٹانکلا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کے اتنے دعوں کےبعدبھی آج لوگوں کے گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ وہ اپنے گھروں میں کھانابناکرکھاسکیں، جس وجہ سے انکے بچے آج بھوکے اسکول جارہےہیں لیکن اس حکومت کو ان کا کوئی احساس نہیں،انہوں نے کہا حکومت کا دعوی ٰ کیاتھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں لیکن آج لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے۔
شہبازشریف نے سوال کیاکہ اگرصنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی اورپھر ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گےاگر یہ اس حکومت کی نالائقی اور کرپشن نہیں تو پھراور کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:ماسٹرمائنڈشہبازشریف نےدوسرے کےاکاؤنٹس کےذریعےوارداتیں کیں،شہزاداکبر