لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ڈاکٹر رضوان کی طبی موت کو قتل کہہ دیدیا۔
واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کے فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، اس ملک میں لوگوں کو اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے۔
یہ کوئی نئی بات نہیں۔اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے لوگوں کو اس ملک میں۔میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیںُ۔ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں pic.twitter.com/BVzSKQhTPk
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 9, 2022