اجرک والے ماسک پر تنقید،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجرک والے ماسک پر تنقید،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا
اجرک والے ماسک پر تنقید،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

کراچی: نجی چینل کے پروگرام میں اجرک والے ماسک پر تنقید کرنے پرسوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیاجارہا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں صحافی حامد میر کے سوال کرنے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اجرک والے ماسک پر تنقید کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبائی کارڈ کھیلنے کا طریقہ تو سنا تھا لیکن یہ صوبائی ماسک والا طریقہ پہلی مرتبہ سنا ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول ویسے تو ماسک پہن کر بہت پیارے لگ رہے ہوتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ دیہات میں جو گائے کا (کٹا)بچا ہوتا ہے اُس کو یہ ماسک پہنایا جاتا ہے تاکہ وہ زیادہ دودھ نہ پی جائے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ گائے کے بچے جو ماسک پہنایا جاتا ہے وہ کپڑے کا ہوتا ہے، اور بلاول کا ماسک بھی بالکل ایسے ہے جیسے کٹے کا ماسک پہنا ہو۔

واضح رہے کہ شہباز گل کی جانب سے اجرک والے ماسک پر تنقید کئے جانے کے بعدسول میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت کی پہچان ہے، اس پر تنقید نا قابل برداشت ہے۔

Related Posts