شہبازگِل کی جان کو خطرہ، پنجاب حکومت کی عدلیہ سے مداخلت کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہبازگِل کی جان کو خطرہ، پنجاب حکومت کی عدلیہ سے مداخلت کی اپیل
شہبازگِل کی جان کو خطرہ، پنجاب حکومت کی عدلیہ سے مداخلت کی اپیل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی جان کو مبینہ طور پر خطرہ ہے جس کا اظہار پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا، وزیرِ داخلہ نے عدلیہ سے مداخلت کی اپیل بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی منتقلی کے دوران بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی نگرانی میں انہیں اسلام آباد منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پنجاب حکومت شہباز گل کو اغوا کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

وزیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ صوبائی پولیس شہباز گل کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنا چاہتی تھی تاہم اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کی۔ شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ اعلیٰ عدالتوں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں۔

صوبائی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اعلیٰ عدالتیں معاملے میں انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کریں۔ اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں ہی شہباز گل پر تشدد کیا گیا تھا۔ گزشتہ 3 روز میں ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن تھی۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گِل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے جب انہیں یہ علم ہوا کہ انہیں دوبارہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جائے گا تو حالت تشویشناک ہوگئی۔ ماضی میں اس سے کہیں زیادہ غلط باتیں کی گئی تھیں۔

شہباز گِل کے بیان کے متعلق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اگر شروع میں غلط باتیں کرنے والوں کو روکا جاتا تو بات یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔ عمران خان نے کبھی اداروں کے متعلق غلط بیانی کا درس نہیں دیا۔ 

Related Posts