شہباز گل ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں صحتمند قرار، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا نتیجہ آگیا
شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا نتیجہ آگیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور پی ٹی آئی رہنما کے چیک اپ کیلئے اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

آج کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

 اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی،  شہبازگل کے دل کی دھڑکنیں رات تیزتھی، ان کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہترنہیں تھی لہٰذا ان کی دوبارہ ای سی جی کی جائے گی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں اور  سانس لینے میں مشکلات آجاتی ہیں، تاہم انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کا آج دوبارہ معائنہ کرے گا جس دوران شہبازگل کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  رہنما پی ٹی آئی کی  مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی جس کے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts