کراچی: سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوسرے کیس میں حلیم عادل کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی میں کئی ایسے لوگ ہے جن پر قتل کے کیس ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کوئی سوال پوچھ لے تو مقدمہ بنالیا جاتا ہے، عمران خان کو 500 کروڑ امداد ملنا عوام کا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں لوگ اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین اس وقت بے یار و مددگار ہیں، 50، 50 روپے متاثرین میں تقسیم کرکے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان چوروں کو شرم آنی چاہیے، بدین میں متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی بند بنائے ہیں، اندرون سندھ میں کئی مقامات پر وڈیروں کی فصلوں کو بچا کر آبادیوں کی طرف پانی دھکیلا جا رہا ہے۔
شرجیل میمن سمیت سب پر مقدمات درج ہیں، لوٹ لوٹ کے سیلاب متاثرین کے راشن کو گھر لیجایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دن بھر میں گرمی اور رات سے مچھر میں متاثرین بے یار و مددگار ہیں۔علی زیدی نے بتایا کہ 5 ستمبر کو عمران خان سکھر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس، عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم