وزیر اعظم آفس نے کوائف بھجوا دئیے، عمر شریف کا ویزہ جلد جاری ہوگا۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آفس نے کوائف بھجوا دئیے، عمر شریف کا ویزہ جلد جاری ہوگا۔شہباز گل
وزیر اعظم آفس نے کوائف بھجوا دئیے، عمر شریف کا ویزہ جلد جاری ہوگا۔شہباز گل

کراچی: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ مشہورومعروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کے کوائف وزیر اعظم آفس نے بھجوا دئیے ہیں، ان کا ویزہ جلد جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے تمام کوائف متعلقہ سفارت خانے میں بھجوا دئیے جو عمر شریف کے اہلِ خانہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آفس معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کے امریکا میں علاج کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے مشہورومعروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی علاج کی غرض سے امریکا روانگی کو ممکن بنانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کردیا۔

مزاحیہ اداکار عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکا لیجانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کردیا۔عمر شریف کی اہلیہ نے ائیر ایمبولینس کے انتظام کی تصدیق کردی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ائیر ایمبولینس کے انتظام کی یقین دہانی کرادی۔ عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں تعاون کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا روانگی، ائیر ایمبولینس کا بندوبست ہوگیا

Related Posts