شہباز شریف کا آرمی چیف کی توسیع پر بیان سیاسی بوکھلاہٹ ہے۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع کے متعلق بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کا مظہر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کرر ہا ہے جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، مریم نواز کا ردعمل

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع یا تعیناتی کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے۔ اس مسئلے کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جارہا ہے۔ شہباز صاحب! آپ نے کیا فیصلہ کرنا؟ اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے۔

ن لیگ کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے آرمی چیف کی تعیناتی پر دئیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

شہباز شریف کا بیان

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا چند ہفتے قبل ایک رابطہ ہوا، لیکن اس کے بعد نہیں۔ اپوزیشن یا کسی ن لیگی نے نہیں بتایا کہ کال آئی ہو۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع یا تعیناتی کا ایک طریقہ کارہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ میرے ہر آرمی چیف سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ نواز شریف دور میں اسلام آباد اور پنڈی میں پل کا کردار ادا کرتا رہا۔ وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ 

Related Posts