دوران حراست بدترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کا جیل سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ دوران حراست مجھے بد ترین ریاستی جبر و تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو اللہ ہدایت دے اور اگر کسی جماعت کے کارکن کے ساتھ ایسا ہوا تو اس تشدد کے خلاف خود باہر نکلوں گا۔

شہباز گل نے کہا کہ ریاستی جبر کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا جبکہ دوبارہ اپنے روایتی انداز میں مخالفین کو جواب دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں، ہم پیدائشی طور پر محب وطن ہیں، امریکا میں پر آسائش زندگی پاکستان کی محبت کے لئے چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا تھا اور اب بھی کھڑا رہوں گا جب کہ عوام عمران خان کی ایک کال پر باہر نکلیں گے۔

Related Posts