اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے امورِ بلوچستان شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم ہاؤس کو بھجواتے ہوئے اعلان کیا کہ میں معاونِ خصوصی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ استعفیٰ منظور کیا جائے۔وزیر اعظم ہاؤس نے تاحال استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
ن لیگ نے قائل کرلیا، متحدہ قومی موومنٹ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار