شارخ خان کی بیٹی سہانا کی کروڑوں روپے کی گھڑی کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

بالی وڈ سپر اسٹار شارخ خان کی صاحبزادی سہانا خان اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر نظر آئیں۔اس موقع پر انہوں نے نہایت مہنگی اور خوبصورت گھڑی پہن رکھی تھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔

فلم کے میکرز نے کیسری چیپٹر 2 کی خصوصی اسکریننگ رکھی تھی جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو دیکھا گیا جوکہ سیاہ لباس میں چمک رہی تھی، سہانا نے اسے سیاہ رنگ کے فٹ ویئر کے ساتھ جوڑا، لیکن جس چیز نے توجہ چرا لی وہ سہانا کی کروڑوں کی گھڑی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گھڑی کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے جو ایک لگڑری کلاسک کلیکشن ہے۔یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سوہانا نے یہ گھڑی پہنی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کی فلم ’نادانیاں‘ کے پریمیئر پر یہی گھڑی پہن کر آئیں تھیں۔

تقریب میں انہوں نے سیاہ لباس کے ساتھ یہی کلاسک گھڑی پہنی تھی، جس نے ان کے فیشن سینس کو نمایاں کیا۔ سوہانا خان نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کے طور پر پہچانی جا رہی ہیں، بلکہ ان کا اسٹائل اور لگڑری فیشن کا شوق بھی میڈیا اور فینز کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

ای ٹائمز کی رپورٹ میں سہانا کی گھڑی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ  ریورسو ٹریبیوٹ نانانٹیم اینمل گھڑی پہنی تھی جس کی مالیت کم از کم ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہے جبکہ ان کے والد شارخ خان بھی گھڑیوں کے شوقین ہے اور ان کے پاس بے تحاشا گھڑیا موجود ہیں۔

Related Posts