پرجوش پرستاروں کے ساتھ شاہ رخ نے نئی فلم جوان کا پریویو شیئر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”جوان“ کاپر یویو شیئر کردیا
شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”جوان“ کاپر یویو شیئر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کے یوٹیوب پر پریمیئر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد شائقین ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے پہنچ گئے۔شاہ رخ خان نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ”جوان“ کا پریویو شیئر کیا۔

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کے پریویو کو مداحوں کی جانب سے جوش و خروش سے دیکھا گیا، شاہ رخ خان کو اس سے قبل ایسے نہیں دیکھا گیا، دو منٹ، 12 سیکنڈ کے ٹریلر میں انہیں ہائی آکٹین ایکشن سین کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

فلم کے پریویو میں، بالی ووڈ سپر اسٹار کہہ رہے ہیں کہ ”میں جب ولن بنتا ہو تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹک نہیں پاتا” (جب میں ولن بن جاؤں تو کوئی ہیرو میرے سامنے نہیں ٹھہر سکتا)۔

شاہ رخ خان کی آخری فلم پٹھان ان کے ہندوستانی اور بین الاقوامی مداحوں میں بے حد مقبول ہوئی تھی اور جوان سے بھی یہی توقع کی جارہی۔جوان 7 ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا پر قسمت کی دیوی مہربان

شائقین اور فلم بینوں نے یوٹیوب پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کی نمائش کے فورا بعد ہی ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Related Posts