عمران خان نے انٹرویو مانگنے پر شاہ رخ کو ڈانٹ دیا، کنگ خان غصے میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah Rukh Khan Reflects Back To His Only Fan Moment With Imran Khan And Shared His Disappointment

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا ، عمران خان سے اس بات کا تذکرہ بھی کیا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کی وائرل ہونے والے پرانے انٹریو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

اداکارنے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکوربنا کرآؤٹ ہوئے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کاسانولی رنگت پر تنقید کرنیوالو ں کو کرارا جواب

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے انہوں نے بھارت میں ہونیوالی انڈین پرئمیر لیگ میں ایک ٹیم بھی بنارکھی ہے۔

شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرآئی پی ایل کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہے جبکہ شاہ رخ خان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بھی مداح ہیں۔

Related Posts