کراچی: محکمہ صحت سندھ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی نجی اسپتال منتقلی کے معاملے سے بالکل بے خبر نکلا۔
ذرائع کا کہنا کہنا ہے کہ ملزم کو میڈیکل بورڈ کے بغیر ہی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور شاہ رخ جتوئی کی نجی اسپتال منتقلی کے لیے محکمہ صحت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قیدی کی زندگی جیل میں خطرے میں ہو تو محکمہ داخلہ قیدی کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کرتا ہے۔
میڈیکل بورڈ ہی کسی قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرسکتا ہے۔کسی ملزم کی نجی اسپتال منتقلی کیلئے محکمہ داخلہ ہی محکمہ صحت سے رجوع کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کا نجی اسپتال میں پر سکون زندگی گزارنے کا انکشاف