داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی
داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی

بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان اور چین کے خطے میں یکساں مفادات ہیں۔ افغانستان میں پائیدارامن پر دونوں ممالک کا یکساں موقف ہے۔

بیجنگ میں چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ داسو میں دشمن کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہوا، کیونکہ چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کی۔ اقتصادی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کثیرالجہتی شعبوں میں پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی ۔ سی پیک منصوبوں کی تکمیل اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔

اس موقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی صوبے ہینان میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے داسو واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغان مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ویکسین نہ لگوانے والے پاکستانیوں کی سمز، اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں گے، این سی او سی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ایک تھے ایک رہیں گے۔ چین میں حالیہ سیلاب سے جانی نقصان پر پاکستان کو افسوس ہے۔ چین کا افغانستان سمیت خطے اہم کردار ہے۔ افغان میں حالیہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور چین افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے حامی ہیں۔ افغانستان میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں تمام گروپس شامل ہوں۔

Related Posts