انوارالحق کاکڑ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کا انتخاب نہیں ہیں۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں عدم استحکام کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، شاہ محمود قریشی
افغانستان میں عدم استحکام کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان: نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کا انتخاب نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انوار الحق کاکڑ پڑھے لکھے، سنجیدہ اور شریف النفس شخص ہیں۔ ماضی میں ان سے مثبت تعلقات رہے ہیں۔ جب میں وزیرِ خارجہ تھا، ان کے ساتھ کئی نشستوں کا بھی موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟

بیان میں نائب چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا بطور نگراں وزیر اعظم کیسا برتاؤ ہے۔ آئین کے تحت صاف و شفاف انتخابات ان کی ذہم داری ہیں۔ اگر وہ آئینی مدت کے اندر انتخابات کروالیں تو ہم ان کو مبارکباد بھی دیں گے۔

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات منعقد کروانے کی صورت میں ہم نگراں وزیر اعظم سے مکمل تعاون کے خواہاں ہیں اور اگر ان کا کردار برعکس رہا تو ہم افسوس کا اظہار اور اپنا نکتۂ نظر بھی بیان کریں گے۔

نائب چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چھوٹے صوبے سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ مسائل سے بخوبی واقف ہیں، تاہم نگراں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے تحریکِ انصاف سے مشاورت نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم کی دو تین بڑی جماعتوں کی خواہشات بھی پوری نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے حوالے سے دبئی اور پاکستان میں ہونے والی نشستوں پر اوس پڑ گئی۔ الیکشن سے متعلق مطلع ابر آلود دکھائی دے رہا ہے۔ اگر سیاسی استحکام نہ آیا تو معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ پی ٹی آئی ہر صورت الیکشن میں حصہ لے گی۔ 

Related Posts