پاک ایران سرحدی مقامات پر مارکیٹوں کے قیام سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ایران سرحدی مقامات پر مارکیٹوں کے قیام سے معاشی سرگرمیاں کو فروغ ملے گا، وزیرخارجہ
پاک ایران سرحدی مقامات پر مارکیٹوں کے قیام سے معاشی سرگرمیاں کو فروغ ملے گا، وزیرخارجہ

تہران: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے وسیع تر مفاد میں تجارتی سرگرمیوں کو وسیع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدی مقامات پر مارکیٹوں کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیاں کو فروغ ملے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایرانی پارلیمنٹ ہاؤس میں “اسپیکر نیشنل پارلیمنٹ ایران، جناب محمد باقر قالیباف ” کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین عالمی سطح پر “اسلامو فوبیا” کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے، عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے اسپیکر کو پاکستان اور ایران میں باہمی تعاون وسیع کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے “پارلیمانی فرینڈشپ گروپس” کے درمیان موجودہ اشتراک عمل پر ایرانی حکام کی کوششوں کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے اسپیکر نیشنل پارلیمنٹ ایران کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے محمد باقر قالیباف کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اسپیکر ایرانی پارلیمان جناب باقر قالیباف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

Related Posts