پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM shah mehmood iran diplomat
FM shah mehmood iran diplomat

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے سید محمد علی حسینی کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی اور مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں، ، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے پاک ایران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم ممالک کا دورہ کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کروانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے، خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔

ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے باہر امریکی حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہونے کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار، سلامتی کونسل میں خط

حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں واقعے میں کسی بھی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کی تھی۔

Related Posts