تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گرفتار

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایم ایم نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ اس وقت انہیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرکے گھر پہنچے تھے، اطلاعات موصول ہورہی ہیں انہیں سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما نے 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انتخابات میں تاخیری حربے دکھائی دے رہے ہیں، لیگل ٹیم نے درخواست پر کام شروع کر دیا ہے،انتخابات میں تاخیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں جے یو آئی کو خاطر میں نہ لائے جانیکا انکشاف

سابق وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان ڈار اور اہل خانہ سے جو سلوک کیا گیا اس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں، عثمان ڈار کے کارکنوں کو بند کیا گیا اور فیکٹریوں کو سیل کیا گیا،رات 2 بجے بچوں کو سڑک پر کھڑا کیا گیا۔

Related Posts