اسمبلی میں واپسی کی دعوت دینا بلاول کا اختیار نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپسی کی دعوت دینا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اختیار نہیں تاہم وزیر اعظم یہ استحقاق استعمال کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نائب چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپسی کی دعوت دیں، دعوت دینے کا استحقاق وزیر اعظم کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دو چور خاندانوں نے ادارے ٹھیک نہیں ہونے دئیے۔ عمران خان

گفتگو کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کا اعلان کرے تو پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوگی۔ الیکشن میں اصلاحات کیلئے ہم بیٹھ کر تعاون بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

عام انتخابات کے متعلق حکومتی ردِ عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہاں سے مختلف سگنلز آرہے ہیں، کچھ لوگ ہمیں دعوت دیتے جبکہ کچھ اس سے کترا جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش میں پیپلز پارٹی جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دی اور کہا کہ عمران خان واپس پارلیمان میں آکر اپنا کام کریں۔

Related Posts