شاہ محمود قریشی کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
شاہ محمود قریشی کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے سرکاری دورے کے موقعے پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک چین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں موجودگی خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارتِ اعلیٰ کا پکا وعدہ، چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم کے حق میں سرگرم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے چینی اسٹیٹ قونصلر اور ہم منصب وانگ ژی کی میزبانی کی تعریف کی۔ 

پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے خطے کے قائدین کی مسلسل کاوشیں اہمیت کی حامل ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں اپنے ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات، دو طرفہ تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاک چین دوستی کو عالمی برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دونوں ممالک پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Related Posts