شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین، اسد عمر جنرل سیکریٹری مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے ساری محنت کی، کریڈٹ لینے مشترکہ حکومت آگئی، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی نے ساری محنت کی، کریڈٹ لینے مشترکہ حکومت آگئی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: مخدوم شاہ محمود قریشی کو پاکستان تحریک انصاف کا وائس چیئرمین اور اسد عمر کو جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے 6جنوری 2022کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اوروفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں بانی چیئرمین عمران خان کا ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے عہدیداروں، اراکین اور کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سندھ کی پروونشل ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کردیا گیا

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور سندھ سمیت مختلف علاقوں کے لیے اپنی مشاورتی کونسلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کونسلیں سندھ کے علاوہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں الگ الگ تشکیل دی گئی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو پی ٹی آئی کا سیکریٹری اطلاعات اور سراج خان کو فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسد عمر کو پارٹی کے نئے تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے صوبائی صدور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts