شاہ فیصل کالونی نمبر3 میں 16 سال پرانے منفرد ذائقہ اور چٹ پٹے ”دلپسند کاٹھیاواڑی چھولے“ جس سے مہنگائی کے اس دور میں 100 روپے میں 2 افراد اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں، کاٹھیاواڑی چھولے کیسے تیار کیئے جاتے ہیں اور یہ کس وقت ملیں گے، یہ جاننے کے لئے ہم نے شاہ فیصل کالونی نمبر3کا وزٹ کیا اور اس حوالے سے تفصیلات معلوم کیں جو قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔
”دلپسند کاٹھیاواڑی چھولے“کی شاپ پر موجود دکان مالک کا کہنا تھا کہ لوگ عام طور پر لوگ کاٹھیاواڑی چھولے تیار کرتے وقت اراروٹ استعمال کرتے ہیں مگر ہم اراروٹ کا استعمال نہیں کرتے، ہم خالص مٹر اور چنے کا استعمال کرتے ہیں، اگر کوئی یہ کہے کہ اس میں اراروٹ شامل ہے تو جو جرمانہ ہوگا میں ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔
ہم چھولے اور مٹر سے اس کا لکوئیڈ تیار کرتے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا اپنا مصالحہ شامل کیا جاتا ہے، ہم خالص کام کرتے ہیں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں کرتے، کوئی ہم سے پھیکے بھی مانگتا ہے اور کوئی مصالحے والے بھی طلب کرتا ہے، جیسا لوگ کہتے ہیں ہم انہیں ویسا فراہم کرتے ہیں، ہم انتہائی کم قیمت یہ فراہم کرتے ہیں، یعنی 20سے 30روپے میں بھی فراہم کرتے ہیں، مگر اس کے لئے روٹی آپ کو 20روپے کی الگ سے لینی پڑتی ہے، 50سے 70روپے میں لوگ اس مہنگائی کے دور میں بھی آرام سے پیٹ بھر کے کھانا کھا لیتے ہیں، 100روپے میں دو بندے کھانا کھا لیتے ہیں۔
اس سے صبح کے وقت پراٹھے کے ساتھ بھی لوگ ناشتہ کرتے ہیں اور دوپہر میں روٹی کے ساتھ کھاتے ہیں، خاص طور پر چھٹی والے دن لوگوں کا ناشتہ اس کے ساتھ ہوتا ہے، ہمیں یہ کام کرتے ہوئے 16سے 17سال ہوگئے ہیں، ہماری ٹائمنگ ساڑھے 8بجے سے 3بجے تک کی ہے، ہم نے اس کی قیمت انتہائی کم رکھی ہوئی ہے، جو جتنے کا کہتا ہے اسے فراہم کردیتے ہیں، اسی لئے اللہ پاک نے بھی برکت دی ہوئی ہے، ہمارا ٹھکانہ شاہ فیصل کالونی نمبر 3حمادیہ کے پیچھے والی گلی میں ہے، جہاں پھول والے بیٹھے ہوئے ہیں۔
ایم ایم نیوز کی ٹیم نے جب ”دلپسند کاٹھیاواڑی چھولے“ ٹرائی کئے تو واقعی انتہائی لذیر تھے اور ذائقے میں اپنی مثال آپ تھے، آپ کا بھی کبھی یہاں آنا ہو تو شاہ فیصل کالونی نمبر 3کے ”دلپسند کاٹھیاواڑی چھولے“ ضرور ٹرائی ہیں۔