اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کے مسائل پر آج ایک اہم پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کلاس نہم سے لے کر انٹر تک ایسے طلباء جن کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے ہیں، ان کی پرموشن پالیسی پر گفتگو کیلئے وزارتِ تعلیم میں آج ایک اہم میٹنگ ہوئی۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے مطابق میٹنگ کے دوران نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کے تعلیمی مستقبل پر گفتگو ہوئی اور کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس اہم میٹنگ کے دوران طلباء کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کا اعلان آج سہ پہر سوا 4 بجے پریس کانفرنس کے دوران کروں گا۔ پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔
To discuss the promotion policy for students of class 9-12 whose exams have been cancelled, a comprehensive meeting of all education ministers took place today. Will announce the decisions arrived at through a press conference today at 4.15 pm
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 14, 2020