ایک فرانسیسی اخبار نے ایک سکیورٹی ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ ایک کٹی ہوئی انگلی فرانسیسی صدر میکرون کی سرکاری رہائش گاہ ایلیزے محل کو موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ ایلیزے محل کے خط و کتابت کے محکمے کو 9 اور 10 جولائی کے درمیان فرانس کے قومی دن (باسٹیل ڈے) کے 14 جولائی کو منانے سے کچھ دن قبل یہ “پارسل” موصول ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں، خواجہ آصف
اخبار “Valeurs actuelles” کے مطابق پارسل میں کوئی تحریری پیغام نہیں تھا۔ اس انگلی کو صدارتی رہائش گاہ کے فریج میں رکھ دیا گیا اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔
ذریعہ نے تصدیق کی کہ کٹی ہوئی انگلی والے شخص کی شناخت کر لی گئی۔ ذریعہ نے بتایا کہ اس تکلیف دہ صورت حال میں فوری طور پر مناسب کارروائی کی گئی تاکہ متعلقہ فرد کی متعلقہ محکموں کی طرف سے دیکھ بھال کی جا سکے اور اس کا مناسب طبی معائنہ کرایا جا سکے۔ ایلیزے محل نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔