پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت شاداب خان کو مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے
پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کامیاب ترین اور دو دفعہ کی فاتح اسلام آباد یونائیٹیڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں انکی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ 

ٹیم کے ساتھ مسلسل چوتھے سال منسلک شاداب خان پی ایس ایل 2 کی ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں  نے 32  میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے  پی ایس ایل فور میں کپتان محمد سمیع کی غیر موجودگی میں شاداب خان 3 میچز  میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت کر چکے ہیں۔شاداب خان کی قیادت میں دو میچز میں فتح بھی حاصل ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے  کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی  کہ  جو کرکٹر بھی اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بنے  وہ بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائند گی کا اعزاز بھی حاصل کرے۔

علی نقوی نے کہا کہ ہمیں آج فخر ہے کہ شاداب خان مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔جس طرح شاداب خا ن نے پہلے کپتانی کی ، ہمیں اندازہ ہوا کہ مستقبل میں ہماری ٹیم کی نمائندگی شاداب خان ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے جس پر  شاداب خان کا کہنا تھا کہ  علی بھائی اور اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کی انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں امیدوں پر پورا اتروں۔مجھے بھی یقین ہے کہ اپنی فرنچائز کی سوچ کو لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی قیادت کروں گا بلکہ ٹیم آگے لے کر جاؤں گا۔ 

Related Posts