افغانستان کیخلاف سیریز میں شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینے کی تجویزسامنے آئی ہے، فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 86 رنز سے شکست دے دی

اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے، ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ اس قسم کی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

Related Posts