کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی بابراعظم کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دیں گے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکیلئے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران آل راؤنڈر نے بابر اعظم کو ٹیم کو مسلسل شاندار کارکردگی کا سہرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کی وجہ سے قومی ٹیم میں ایک نئی جان آئی ہے، بابر اعظم بطور کپتان وہ جو فیصلے لے رہے ہیں وہ اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ وہ ایک متاثر کن لیڈر ہیں۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کی کرکٹ میچ میں بالنگ، ویرات کوہلی پھر پیچھے رہ گئے