پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹیم کی شاندار جیت کو سیلاب زدگان کے نام کردیا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔
شاہینوں کے 193 رنز کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، حریف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا، کپتان نزاکت خان 8 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کی جیت پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام کرتا ہوں۔
This victory is dedicated to all those affected by #FloodsInPakistan. We are playing for our people. You are all in our hearts. To everyone who can help, please donate to flood relief funds across the country. Apne logoon ki madad kerein. #PakistanZindabad pic.twitter.com/k2TQoZmsPQ
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 2, 2022