ملک بھر میں شب برأت آج منائی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں شب برات آج منائی جائے گی
ملک بھر میں شب برات آج منائی جائے گی

پاکستان بھر میں شب برأت آج بروز جمعہ 18 مارچ 14 شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

شب برأت کے موقع پر ملک کے تمام صوبوں کی چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور نوافل کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس موقع پر علماء کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برأت کی فضیلت اور اہمیت بیان کریں گے فرزندان اسلام شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس موقع پر مساجد، خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ فرزندانِ اسلام گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام

مزید برآں شب برأت کے موقع پر ملک بھر کے تمام قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، شبِ برأت کے موقع پر کراچی کی تین ہٹی کی پھولوں کی مارکیٹ میں دکانداروں اور شہریوں کی گہما گہمی ہے۔

پھول مارکیٹ میں پھول اور پھولوں کی پتیاں پہنچائی جارہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پھول فروخت کرنے والے دکاندار تین ہٹی کی مارکیٹ سے پھول خرید رہے ہیں۔

اس موقع پر پھولوں کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Related Posts