وزیرِ اعظم اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر بے جا تنقید، اداکار شان خاموش نہ رہ سکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر بے جا تنقید، اداکار شان خاموش نہ رہ سکے
وزیرِ اعظم اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر بے جا تنقید، اداکار شان خاموش نہ رہ سکے

سوشل میڈیا صارفین انٹرنیٹ کی رنگا رنگ دنیا میں کچھ بھی کہنے کیلئے آزاد ہیں جہاں ملک کا وزیرِ اعظم بھی عوام کی تنقید سے محفوظ نہیں تاہم عمران خان اور کورونا ریلیف ٹائیگر پربے جا تنقید کے جواب میں ادکار شان شاہد خاموش نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل چوہدری نامی فلم پروڈیوسر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ماضی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ تاریخی جگہ ہے جہاں ٹائیگر فورس کے سرغنہ (یعنی وزیرِ اعظم) کو ٹائیگر فورس بنانے کا خیال آیا۔

واضح رہے کہ تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ  وزیرِ اعظم عمران خان کو نمودونمائش کا کوئی شوق نہیں ہے۔ وہ سادگی کے ساتھ اپنے جوتے اتار کر اپنے بیڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ تصویر ممکنہ طور پر ان کے سیاست میں آنے سے پہلے لی گئی ہے جب وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یا محض کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ 

اس موقعے پر اداکار شان خاموش نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی، ہم سب کا ایک ماضی ہوتا ہے۔ جب ہم اپنا مقصد حال میں تلاش کر لیتے ہیں تو ہم تبدیل ہوجاتے ہیں تاکہ ہم ایک بہتر مستقبل حاصل کرسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: زندگی  لڑائی جھگڑوں میں نہیں گزارنی چاہئے۔ نیلم منیر

Related Posts