پاکستانی فلم انڈسٹری کے اداکار و فنکار شان نے سمندر پار پاکستانیوں سےکورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم فنڈ کے ذریعے پاکستان میں موجود مستحقین کی مدد کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں رہتے ہیں، پاکستانی پرچم کا سبز رنگ آپ کے خون میں بسا ہوا ہے۔
پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ ضرورت اور مشکل کی اِس گھڑی میں پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔ آپ کے وطن میں ہم رہتے ہیں جہاں آپ کی امداد کی ضرورت ہے۔ پاکستانی پرچم کو سلامت اور لہراتا ہوا رکھئے۔
اداکار شان شاہد نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔ اس میں وزیرِ اعظم کی مدد کیجئے تاکہ پاکستان کورونا وائرس جیسی آفت کا سامنا کرسکے۔
#overseasPakistanis ♥️????????????????No matter where u live you will always carry the green in your blood ???????? .in this time of need your support will help us back home. Keep the #green alive ????????.Support our PM to fight Covid-19 @ImranKhanPTI
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 16, 2020