شان شاہد نے بالی ووڈ کے مشہور خانوں کو میمنا کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شان شاہد نے بالی ووڈ کے مشہور خانوں کو میمنا کہہ دیا
شان شاہد نے بالی ووڈ کے مشہور خانوں کو میمنا کہہ دیا

کراچی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان کی جانب سے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیئے جانے کے بعد بھارتی اداکاروں کی خاموشی پر اداکار شان شاہد برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ کے مشہور مسلمان اداکار سلمان خان، عامر خان اور شاہ رُخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان کی جانب سے مکمل خاموشی ہے اور انہوں نے تینوں بھارتی اداکاروں کو میمنوں سے تشبیہ دے دی۔

اداکار شان شاہد نے ایک اور پوسٹ میں پاکستانی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی کیخلاف بولنے پر پاکستان میں کچھ اداکار اب بھی خاموش ہیں، یہی فنکار کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بھائی اگر سرحد نہیں ہوتی لیکن شرم تو ہوتی ہے کہ وہ بھی بیچ دی کیا؟ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ بیان کیے جانے پر اپنی آواز بلند اور اس کی مذمت کریں۔ اداکار شان شاہد نے ’بین مودی انڈیا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Related Posts