مسجد وزیر خان کے باہر اداکار شان ،علی ظفر کا ڈانس ،کیا فواد چوہدری ذمہ دار ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد وزیر خان کے باہر ڈانس کی ویڈیو وائرل، فواد چوہدری تنقید کی زد میں آگئے
مسجد وزیر خان کے باہر ڈانس کی ویڈیو وائرل، فواد چوہدری تنقید کی زد میں آگئے

لاہور: مسجد وزیر خان کے باہر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری تنقید کی زد میں آگئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد چوہدری بھی موقع پر موجود ہیں اور تالیاں بجا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان سے متصل راہداری پر اداکار شان شاہد اور گلوکار علی ظفر کی ڈھول کی تھاپ پر دھمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل نیویارک ٹائمز نے لاہور کو اس کی ثقافت،تاریخ اور مہمان نوازی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین شہر قرار دیا تھا۔اور اس کی خوشی منانے کے لیے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے فنکاروں کے دورے کا اہتمام کیا تھا۔

لاہور شہر کی عالمی پذیرائی کی خوشی میں یہ دورہ 14 فروری کو کیا گیا تھا۔والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی جانب سے زیر انتظام اس دورے میں وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی شرکت کی تھی۔اس دوران مہمانوں کو اندرون شہر کا دورہ کروایا گیا جس کے بعداداکار شان شاہد، گلوکار علی ظفر اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہر کی تاریخی مسجد وزیر خان کا دورہ بھی کیا تھا۔

بعدازاں مسجد وزیر خان سے متصل راہداری پر اداکار شان شاہد اور گلوکار علی ظفر نے ڈھول کی تھاپ پر دھمال بھی ڈالا۔جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس ویڈیو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وہاں کھڑے تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شان شاہد، گلوکار علی ظفر اور فواد چوہدری کی یہ ویڈیو مسجد وزیر خان سے متصل راہداری پر بنائی گئی جس پر سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے اعتراض بھی سامنے آیا ہے۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ یہ جگہ مسجد وزیر خان کا احاطہ ہے لیکن یہ ویڈیو مسجد کے داخلی دروازے سے باہر کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فنکاروں کی اس ویڈیو پر بہت زیادہ تنقید اور اس کی مذمت کی جارہی ہے۔نہ صرف وفاقی وزیر فواد چودھری کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ اداکار شان شاہد اور علی ظفر کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے۔

واضح رہے کچھ عرصے قبل بلال سعید اور صبا قمر کے مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ کے حوالے سے چرچا ہوا تھااور اس ایشو کو اس قدر تنقید کی زد میں لیا گیا تھاکہ بعدازاں ایک شہری نے مسجد وزیر خان انتظامیہ اور صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی دائر کر دیا تھا۔تاہم اب ایک بار پھر مسجد وزیر خان کے تقدس کے حوالے سے سوشل میڈیا پرایک جنگ چھڑ گئی ہے۔

Related Posts