کپتانی کا کبھی نہیں سوچا، ٹیم کی قیادت بہترین ہاتھ میں ہے، شان مسعود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی بیٹر شان مسعود کا کہنا ہےکہ مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، کپتانی کا کبھی نہیں سوچا، قومی ٹیم کی قیادت بہترین ہاتھ میں ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پاکستانی بیٹر شان مسعود نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوا، انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اچھی تیاری ہوگی۔

 شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور انگلش کاؤنٹی میں رنز کرنے سے مجھے اعتماد ملا، مکی آرتھر نے وہاں میری بہت مدد کی، جب مجھے بیٹنگ کرنی ہوتی ہے تو زیادہ میچز کھیلنے میں مزہ آتا ہے،17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم کا  آنا خوش آئند ہے ، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، پاکستانی فینز چاہتے ہیں کہ بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کی مقبول اروڑا سسٹرز ایک ساتھ ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

 پاکستانی بیٹرکا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز سے کھیلنےکا تجربہ بہترین تھا، میں نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے بہت کچھ سیکھا، سیکھنےکا عمل کبھی بھی نہیں رکتا، میرا اگلا ہدف ٹی 20 فارمیٹ کے اسٹینڈرڈ کو میٹ کرنا ہے، ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہےکہ ملک کے لیے تینوں فارمیٹ کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ لیگ کرکٹ کے تجربے سے ٹیم کوفائدہ دلاؤں، ایسے بھی خیالات آتے تھےکہ شائدکبھی کم بیک نہ ہوسکے، مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنےکی کوشش کروں گا، جوٹیم کی ضرورت ہوگی اس نمبر پر جاکر بہتر کھیل پیش کروں گا، میں کبھی شکوہ نہیں کروں گا کہ مجھے میرے پسند کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔

ٹیسٹ اوپنر کا کہنا تھا کہ اب تک میں جس نمبر پر پرفارم کرنے میں ناکام ہوا وہ میری اپنی غلطیاں تھیں،کپتانی کا کبھی نہیں سوچا، قومی ٹیم کی قیادت بہترین ہاتھ میں ہے، پی ایس ایل،کاؤنٹی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ طرز کی کارکردگی انگلینڈ کے خلاف بھی دکھانےکی کوشش کروں گا۔

Related Posts