اداکار شان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو جمہوریت کی آخری امید قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار شان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو جمہوریت کی آخری امید قرار دے دیا
اداکار شان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو جمہوریت کی آخری امید قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور ڈائریکٹر شان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو جمہوریت کی آخری امید قرار دے دیا ہے۔

 میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکار شان شاہد نے کہا کہ پاکستان کے ایک شہری کے طور پر مجھے عمران خان کو وزیرِ اعظم کی حیثیت سے مناسب وقت دینا ہوگا تاکہ وہ اپنے آپ کو ثابت کرسکیں۔

انٹرویو کے دوران اداکار شان شاہد نے کہا کہ نصف سفر پر ہی کسی شخص کی شکل دیکھ کر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ یہ سفر پورا کر پائے گا یا نہیں، اسے وقت دیں، ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ جدوجہد کے بعد بوجھ آسانی سے اٹھا سکے۔

اداکار شان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو کم از کم 5 سال کا وقت دینا چاہئے تاکہ وہ ملک کے مسائل حل کرسکیں۔ ملک خون کے آنسو رو رہا ہے اور وزیرِ اعظم کے پاس وہ مرہم ہیں جن سے ان زخموں کو مندمل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک ایک کرکے ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں کیونکہ ان میں وہ صلاحیت موجود ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ ملک کو درست سمت میں لے جائیں یا پھر ان لوگوں سے جنگ میں کامیاب ہوں جو انہیں کام نہیں کرنے دیتے۔

وزیرِ اعظم  کے بارے میں اداکار شان نے کہا کہ ایک پاکستانی کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان جمہوریت کی آخری امید ہیں، مجھے معلوم ہے کہ ابھی ان کا دفاع کرنے کیلئے میرے پاس زیادہ دلائل نہیں، لیکن پھر بھی میں ان سے مثبت امید رکھتا ہوں۔ ابھی جدوجہد ختم نہیں ہوئی ہے جس کا ہمیں انتظار کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  کردار میں ڈھلنے کے بعد اصل شخصیت یاد رکھنی پڑتی ہے۔شانؓؓ

Related Posts