اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی بلدیہ ٹاؤن دھماکے کا نوٹس لیا ہے اور واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لیے ایس ایس پی کیماڑی سے رابطہ کیا ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے مختلف زاویوں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹرک میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی