خصوصی اقتصادی زونزچین اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو راغب کررہے ہیں، صدرمملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President approved the dissolution of the National Assembly

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قائم کیئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز چین اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

صدر مملکت نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے شنگھائی میں منعقد ہونے والی تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جو ایک شاہراہ ایک منزل کا اہم منصوبہ ہے کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی ترقی پر توجہ دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں سماجی شعبے کی ترقی، زراعت اور صنعت کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی عوام کو سراہا جنہوں نے صدر شی چن پنگ کی قیادت میں کورونا پر کامیابی سے قابو پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے عوام نے اس مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں چین کے تعاون سے پاکستان میں کورونا کی ویکسین کا آزمائشی مرحلہ جاری ہے اور اس ویکسین سے ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 120 سے زائد ممالک اورخطے سے تقریباً 2600 کاروباری کمپنیاں اکٹھی ہوئی ہیں اور تقریباً چار لاکھ تجارتی خریداروں کا اندراج کیا جاچکا ہے۔

Related Posts