ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے لگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے لگی
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے لگی

اسلام آباد: ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کے بعد جان بچانے والی 131 ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خط لکھ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں کی ہیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازع پر پیداوار کو بند کردیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ سے درخواست کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ عوام کو دوائیوں کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈریپ حکام کے مطابق ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

واضح رہے کہ ادویات کی قلت کے باعث ملک بھر میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Related Posts