کورونا ویکسین کی قلت کے باعث کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین کی قلت کے باعث کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز بند
کورونا ویکسین کی قلت کے باعث کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز بند

کراچی:کورونا ویکسین کی قلت کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند کردیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکوبند کردیا گیا ہے۔

وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع وسطی اور کورنگی کے متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت ہے، جنوبی، شرقی اور غربی کے بھی متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت کا سامنا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8، ضلع جنوبی میں 40 ویکسینیشن سینٹرزقائم کیے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع ساؤتھ میں 30سینٹربند ہوگئے ہیں، ضلع غربی کے 21 سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیا ہے جب کہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں: انسانی زندگیوں کو خطرہ کم نہ ہوسکا، دنیا بھر میں کورونا سے اموات 40 لاکھ سے تجاوز

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے۔سائینو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، سائینو ویک اور اسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔

Related Posts