کراچی، ضلع جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل
کراچی، ضلع جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل

کراچی:شہر قائد کے ضلع جنوبی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دکانوں کو سیل جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 افراد کو جرمانہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 گڈز ٹرانسپورٹ آفس سمیت 4 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر لیاری کے علاقے میں 3 پرانسپورٹ آفس پر 30ہزار کے جرمانے عائد کیے اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 لوگوں پر جرمانے عائد کیے اور ایک آپٹیکل شاپ کو سیل کیا۔جبکہ اس سلسلے میں لوگوں کو تنبہہ بھی کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایچ اے کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں ایک سپر مارٹ سمیت 6 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کاٹنے والے کتوں کو بچانے کی درخواست پر برہم، ریکارڈ طلب

Related Posts