بھارت کے متعدد اراکین پارلیمنٹ پر جرائم کے الزامات ہیں۔ وزیر اعظم سنگاپور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین کو جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم سنگا پور
بھارتی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین کو جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم سنگا پور

سنگاپور کے وزیراعظم لی شین لونگ کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین کوجرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لونگ کا یہ بیان پارلیمنٹ میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے پارلیمنٹرین پر لگائے الزامات کے حوالے سے بحث کے دوران سامنے آیا، جب شین لی لونگ نے پارلیمانی معیار کا حوالہ دیتے ہوئے، بھارت کا ذکر کرتے ہوئے 1947 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد، بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے دور کے زوال سے آگاہ کیا۔

بھارت کے ایوان زیریں کا حوالہ دیتے ہوئے لی شین کا کہنا تھا کہ ‘نہرو کا بھارت ایک ایسا ملک بن چکا ہے’ جہاں لوک سبھا میں موجود وزراء کے خلاف قتل اور زیادتی کے الزامات زیر التوا ہیں، تاہم اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے الزامات کا محرک ہیں۔

ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق، سنگاپور کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں پرجوش بحث کے دوران، بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں جمہوریت کو کیسے کام کرنا چاہیے، لی شین لونگ نے کہا کہ ’زیادہ تر ممالک اعلیٰ نظریات اور عظیم اقدار کی بنیاد پر حکومت کا آغاز کرتے ہیں۔ لیکن ایسا اکثر نہیں ہوتا، بانی رہنماؤں اور علمبردار نسل کے بعد دہائیوں اور نسلوں میں، رفتہ رفتہ چیزیں بدل جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں ‘اپوزیشن جماعت کانگریس کی قیادت جواہر لال نہرو کے نواسے راہول گاندھی کررہے ہیں، سنگاپور کے وزیراعظم کے بیان سے انہیں اپنے پُرانے رہنما کی تعریف کرنے اور حریفوں کو کمزور کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کو جنگ کا بہانہ چاہئے، کچھ روزمیں یوکرین پرحملہ ہوسکتا ہے۔جوبائیڈن

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سنگاپور کے سفیر کو سمن بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کی وزارت خارجہ کو وضاحت پیش کریں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سنگاپور کے وزیر اعظم کا بیان نامناسب تھا، ہم اس معاملے پر سنگاپور سے بات کر رہے ہیں‘۔

مزید برآں سنگاپور بھارت کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے، اور ان کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان ہمیشہ سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

Related Posts