لاہور کے مزید 7 کورونا متاثرہ علاقوں کو آج رات سے سیل کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے مزید 7 کورونا متاثرہ علاقوں کو آج رات سے سیل کرنیکا فیصلہ
لاہور کے مزید 7 کورونا متاثرہ علاقوں کو آج رات سے سیل کرنیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور کے مزید 7علاقوں کو ایک ہفتہ کے لئے آج رات 12 بجے سے سیل کردیاجائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ڈی ایچ اے ، گلبرگ ، گلشن راوی ، گارڈن ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور والڈ سٹی کورونا سے متاثر ہونیوالے علاقوں میں شامل ہیں۔

ڈی ایچ اے میں اب تک 1403 ، گلبرگ میں 736 ، ماڈل ٹاؤن میں 659 ، فیصل ٹاؤن میں 188 ، گارڈن ٹاؤن میں 238 ، گلشن راوی میں 212 اور والڈ سٹی میں 170 کیسزسامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے مہلک بیماری کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے کے لئے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہا۔

قبل ازیں پنجاب کے چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک نے لاہور کے آٹھ علاقوں سمیت صوبہ بھر میں 33 علاقوں کو سیل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

جواد رفیق ملک کاکہنا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے صحافی استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی جان لے لی

یہاں یہ واضح رہے کہ گلبرگ ، ڈی ایچ اے ، فیصل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن اور والڈ سٹی کے تمام بلاکس میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا،اکبری منڈی ، شاہ عالم مارکیٹ اور گروسری اسٹور کھلے رہیں گے جبکہ تمام شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

Related Posts