بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی تصدیق
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی تصدیق

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو بلوچستان میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جن کے دوران 7 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں واقعات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں گزشتہ رات فرنٹیئر کارپس (ایف سی) کی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث جے سی او کے ساتھ ساتھ 6 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق نائیک زبیر خان، نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک مولا بخش، نائیک اعجاز احمد، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شہداء میں شامل ہیں جبکہ دوسرا واقعہ کیچ میں پیش آیا۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ تمام شہداء کو اعزاز و اکرام کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ 

Related Posts